(ایجنسیز)
مصر میں فوجی بغاوت کے بعد بننے والی عبوری حکومت کے خلاف کئی ماہ سے جاری مظاہرے شدت اختیارکرگئے، پولیس فائرنگ اور شیلنگ سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عبوری حکومت کیجانب سے اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دینے کے جابرانہ اقدام کے بعد سے احتجاج میں تیزی آتی جارہی ہے، قاہرہ میں احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے
فائرنگ اور شیلنگ کی۔
جس پر پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں، جھڑپوں میں دو مزید افراد جان کی بازی ہار گئے، مصر میں نئے قوانین کے تحت کالعدم جماعت کے حق میں تحریری یازبانی تشہیری مہم چلانیوالے افراد کو قید وبند کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
منتخب حکومت کی بحالی کے لئے جولائی سے جاری مظاہروں میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔(فائیل فوٹو )